![](https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2020/07/pm-5.jpg)
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے بروقت فیصلے کرکے کامیابی حاصل کی، کریڈٹ وزیر اعظم اور ان کی ویژنری حکمت عملی کو جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ نےخدمت خلق کاجوموقع عطاکیااسےعبادت سمجھ کرنبھارہےہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی انسداد کوروناکی پالیسی کامیاب رہی ہے، اسٹیک ہولڈرزکی مشاور ت کےبعداسمارٹ لاک ڈاؤن کوختم کیا ہے تاہم شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ، ماسک پہننے کی پابندی اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے سے صورتحال بہترہو گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بروقت فیصلے کرکے کامیابی حاصل کی، کریڈٹ وزیر اعظم اوران کی ویژنری حکمت عملی کو جاتا ہے۔
اپوزیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف پوائنٹ اسکورنگ میں لگی رہی ، اپوزیشن رہنماؤں کی کورونا پر منفی سیاست بری طرح ناکام رہی۔
وزیراعلیٰ نے منڈی فیض آبادمیں شہیدپولیس کانسٹیبل اشرف کی جرات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہیدکانسٹیبل اشرف کےلواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فرض ادائیگی کےدوران شہادت کارتبہ پانے والے کانسٹیبل کی قربانی کو سلام، شہید کانسٹیبل اشرف نے اپنی جان دے دی لیکن فرض پر آنچ نہ آنے دی، شہید کا نسٹیبل اشرف پنجاب پولیس کا فخر ہے۔
The post ‘کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں کامیابی ، کریڈٹ وزیراعظم اوران کی ویژنری حکمت عملی کو جاتا ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
No comments:
Post a Comment