بجلی کے بلوں کے حوالے سے سعودی بجلی کمپنی کی وضاحت - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, 8 August 2020

بجلی کے بلوں کے حوالے سے سعودی بجلی کمپنی کی وضاحت

ریاض: سعودی بجلی کمپنی نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے، صارفین کا دعویٰ ہے کہ نئے اسمارٹ میٹرز لگنے کے بعد سے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں پر صارفین کی ناراضی کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹرز سے قبل جس طرح بجلی کے بل آتے تھے اب بھی اسی طرح آرہے ہیں بلکہ اب بجلی کے بل بڑھ گئے ہیں۔

سعودی بجلی کمپنی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بجلی کے ڈیجیٹل اور مکینیکل میٹرز کی مشترکہ خصوصیت یہ ہے کہ یہ بجلی کا اتنا ہی خرچ ریکارڈ کرتے ہیں جتنا کہ حقیقت میں خرچ کی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق حد سے زیادہ ریڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹرز سٹینڈ بائی ہیں، اگر کسی نے بے حد کم بجلی خرچ کی ہے تو یہ اتنی ہی بجلی ریکارڈ کریں گے۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ میٹرز کا کام بجلی کا بل تیار کرنا نہیں، ان کا صرف ایک کام ہے اور وہ ہے بجلی کے حقیقی خرچ کا ریکارڈ تیار کیا جائے۔

The post بجلی کے بلوں کے حوالے سے سعودی بجلی کمپنی کی وضاحت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages