جذبہ خیر سگالی، پاکستان نے لبنان کیلئے ہنگامی امداد بیروت پہنچا دی - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, 8 August 2020

جذبہ خیر سگالی، پاکستان نے لبنان کیلئے ہنگامی امداد بیروت پہنچا دی

اسلام آباد : پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت لبنان کیلئے ہنگامی امداد بیروت پہنچادی ، امدادی سامان بھیجنے کا مقصد 4اگست کے بیروت دھماکے متاثرین کی معاونت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے لبنان کیلئے جذبہ خیر سگالی کے تحت ہنگامی امداد بیروت پہنچادی گئی، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امدادی سامان سی ون تھرٹی طیارہ کے ذریعےبھیجا گیا اور پاکستانی سفیر نجیب درانی نے امدادی سامان لبنانی حکام کے حوالے کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں8 ٹن ادویات اور اشیائے خوردونوش شامل ہیں، امداد پاکستان کی جانب سے لبنانی عوام کےساتھ اظہاریکجہتی ہے، امدادی سامان بھیجنے کا مقصد4 اگست کے بیروت دھماکے کے متاثرین کی معاونت ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لبنان کے وزیر خارجہ شربیل واہبہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا ، جس میں وزیر خارجہ نے بیروت دھماکوں میں جانی ومالی نقصان پر حکومت پاکستان اور قوم کی طرف سے لبنان حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا پاکستان نے ادویات اور خوراک کاعطیہ روانہ کردیا ہے، جو لبنان پہنچ جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سانحےکےنتیجےمیں شدیدمعاشی نقصان پربھی بہت دکھ اورافسوس ہے، پاکستان مشکل گھڑی میں لبنانی بھائیوں کے ساتھ ہے۔

خیال رہے بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 157 ہو گئی ہے جبکہ 5 ہزار سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

The post جذبہ خیر سگالی، پاکستان نے لبنان کیلئے ہنگامی امداد بیروت پہنچا دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages