![](https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2020/03/fawwad-fm.jpg)
اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل احتساب عدالت آصف زرداری کو بذریعہ ویڈیولنک چارج کرنے جارہی ہے، عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ جس طرح آصف زرداری سے متعلق ویڈیو لنک کا استعمال ہورہا ہے، نوازشریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جارہی؟
کل احتساب عدالت آصف زرداری کو بذریعہ ویڈیو لنک چارج کرنے جا رہی ہے،عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائ خوش آئند ہے سوال یہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جارہی ان کیخلاف مقدمات کو فوری طور پر شروع کرنا چاہئے اور نوازشریف ویڈیو لنک سے شامل ہوں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 9, 2020
وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ مقدمات فوری شروع کرنے چاہئیں، نوازشریف ویڈیولنک سے شامل ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے پارک لین کیس میں نامزد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
پارک لین کیس، آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم نامہ جاری
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے پارک لین کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جو تین صفحات پر مشتمل ہے۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پارک لین کیس میں نامزد سابق صدر آصف زرداری سمیت9 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، آصف زرداری پربلاول ہاؤس کراچی میں ویڈیولنک پر فردجرم عائد کی جائے گی۔
The post کل احتساب عدالت آصف زرداری کو بذریعہ ویڈیولنک چارج کرنے جارہی ہے: فوادچوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
No comments:
Post a Comment