![کورونا وائرس](https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2020/08/coronavirus-3.jpg)
اسلام آباد : نئے وائرس کووِیڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں7 لاکھ 29 ہزار انسانی جانیں نگل لیں، کورونا وائرس سے اب تک دو کروڑ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ کے قریب پہنچ گئی، دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد7 لاکھ 29 ہزار ہوگئی۔
کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، امریکا میں اب تک 51لاکھ سے زیادہ افراد اس مہپلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، امریکا میں کورونا وائرس نے ایک لاکھ 65ہزارافراد کی جان لے لی ہے۔
اس کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی، برازیل میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 30لاکھ ہوگئی ہے۔
برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی تیزی سے پیچھے چھوڑا اور اب ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے،
کورونا وائرس سے زیادہ متاثر دنیا کا تیسرا ملک بھارت ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد21 لاکھ سے زائد ہوگئی ہےاور اب تک وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہونے ولوں کی تعداد 43 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
The post دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد دو کروڑ تک جا پہنچی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
No comments:
Post a Comment