![](https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2020/08/Fire-01245.jpg)
نئی دہلی : بھارت میں کرونا مریضوں کے لیے تیار کیے جانے والے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کرونا سے متاثرہ سات مریض ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے وجے واڑہ کے کووڈ کیئر میں تبدیل کیے گئے سورنہ ہوٹل میں آتشزدگی ہوئی ہے۔ اس حادثے میں سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ صبح پانچ بجے کے قریب پیش آیا، تاہم آخری اطلاعات تک آگ لگنے کی وجوہات پتہ نہیں چل سکی ہیں۔
اسپتال میں آتشزدگی کے بعد مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، مریضوں کو ہنگامی طور پر کھڑکیوں کے ذریعے باہر نکالا گیا فائر بریگیڈ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ شعبے میں بجلی کے کچھ آلات کی وائرنگ بھی جلی ہے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بھی ہوسکتا ہے۔
The post بھارت : اسپتال میں آتشزدگی، کرونا متاثرہ سات مریض جل کر ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
No comments:
Post a Comment