![](https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2020/08/army-fm.jpg)
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ہمارے جوان دادو میں شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال سے متاثرہ افراد کو ہرممکن امداد فراہم کررہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی دادو کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، آرمی انجینئرزبوٹس کے ذریعے پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔
پاک فوج نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ کے ذریعے متاثرین کو طبی امدادفراہم کی جارہی ہے، بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ بیمار افراد کو ادویات کی بھی سہولت دی جارہی ہے۔
کراچی: مون سون کا چوتھا اسپیل:3 روز کی بارش میں 18 افراد جاں بحق
خیال رہے کہ سندھ بھر میں ہونے والے شدید بارشوں کے بعد کراچی کی صورت حال بھی انتہائی ابتر ہوچکی ہے۔ شہر کے چھوٹے نالے ایک بار پھر ابل پڑے، پاک کالونی میں لیاری ندی کا پانی نالے سے باہر آگیا، پانی کے پریشر کی وجہ سے پل کا اختتامی حصہ 3 فٹ نیچے دھنس گیا، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکال رہے ہیں۔
پل دھنسنے کی وجہ سے مکینوں کی آمدو رفت کا سلسلہ منقطع ہوگیا، شہر کے بڑے نالوں کی صفائی کا سلسلہ جاری تاہم چھوٹے نالوں کی صفائی نہ کی جاسکی۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ نالے کی بروقت صفائی ہوتی تو پانی گھروں میں داخل نہ ہوتا، نالے کے گندگی پانی سے قیمتی ساز وسامان کا نقصان ہوا ہے۔
The post شدید بارشوں، سیلابی صورتحال سے متاثرہ افراد کوامداد دی جارہی ہے: پاک فوج appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
No comments:
Post a Comment