کراچی : دادو کے مختلف علاقوں اور میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے علاقے گلشن حدید اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مون سون کا موسم اپنے آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، تیز اور موسلادھار بارشوں نے جل تھل ایک کردیا ہے، شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے تو دوسری طرف ندی میں طغیانی سے 50 سے زائد دیہات زیرآب آگئے۔
ذرائع کے مطابق تحصیل جوہی کے کاچھو کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، بلوچستان کے پہاڑی علاقے گاج ندی میں سیلابی پانی کئی دیہات اپنے ساتھ لے گیا، لوگ جانیں بچانے کے لیے درختوں پر چڑھ گئے۔
اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے متاثرین سے رابطہ کیا اور ان کی مشکلات معلوم کیں، ان کا کہنا تھا کہ کاچھو میں پانی کے ریلے نے تباہی مچادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پہاڑی سلسلے سے اچانک پانی کاریلہ گاج ندی میں آیا، گاج ندی میں طغیانی سے 50 سے زائد دیہات زیرآب ہیں، متعدد افراد کے پانی میں بہہ جانے کی اطلاعات ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کاچھو میں سیلابی پانی سے200 دیہات ڈوبنے کی اطلاعات ہیں، انتظامیہ مکمل غائب ہے اور ایم این اے مری گھوم رہے ہیں، کاچھو میں اس وقت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
انہوں نےھ مزید کہا کہ کراچی میں تواین ڈی ایم اے نے صفائی کردی، نقصان سے بچ گئے، دوسرے اضلاع میں نمائندے ڈیڑھ فٹ پانی میں تصویریں بنارہے ہیں، سندھ حکومت فوری دادو پہنچے لوگوں کی مدد کرے۔
The post بلوچستان : طوفانی بارش، کئی دیہات زیر آب، لوگ درختوں پر چڑھ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
No comments:
Post a Comment