پولیس اہلکار کی دیدہ دلیری، اپنی جان دے دی لیکن مسافروں کو لٹنے سے بچالیا - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, 9 August 2020

پولیس اہلکار کی دیدہ دلیری، اپنی جان دے دی لیکن مسافروں کو لٹنے سے بچالیا

میکسیکوسٹی: شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو میں بہادر پولیس اہلکار نے بس میں سوار درجنوں مسافروں کو ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے سے بچا لیا لیکن خود ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 24 جون کو میکسیکن ریاست ویلے ڈی چھالکو میں پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، بس میں سوار نڈر پولیس اہلکار نے موقع دیکھتے ہی لٹیروں پر فائرنگ شروع کردی اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیے۔

رپورٹ کے مطابق تین ڈاکو مسافروں کو لوٹنے کی غرض سے بس میں سوار ہوئے اور اسلحہ دکھا کر شہریوں کو موبائل فون اور قیمتی سامان دینے کو کہا، اتفاقاً مذکورہ بس میں ہی ایک پولیس اہلکار بھی سوار تھا۔

اس نے موقع دیکھ کر پہلے سامنے اور پھر پیچھے کھڑے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کردی، لٹیروں نے جواباً فائر کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا، لیکن اس بھگدڑ میں مسافروں نے تینوں ڈاکوؤں کو  دبوچ لیا۔

پولیس کے مطابق شہریوں نے لیٹروں کو بہیمانہ تشدد کرکے موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

The post پولیس اہلکار کی دیدہ دلیری، اپنی جان دے دی لیکن مسافروں کو لٹنے سے بچالیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages