امریکا میں دو ہفتے میں 97 ہزار بچے کرونا وائرس کا شکار - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, 9 August 2020

امریکا میں دو ہفتے میں 97 ہزار بچے کرونا وائرس کا شکار

واشنگٹن: امریکا میں دو ہفتوں کے دوران 97 ہزار بچے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ صحت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران 97 ہزار بچے کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، یہ کیسز 16 جولائی سے 30 جولائی کے درمیان رپورٹ ہوئے۔

امریکا میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، 50 لاکھ متاثرین میں سے 3 لاکھ سے زائد بچے ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک امریکا میں کرونا کیسز کی تعداد 51 لاکھ 50 ہزار ہو چکی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد دو کروڑ تک جا پہنچی

ادھر کرونا وائرس نے دنیا کو تاحال بری طرح جکڑ رکھا ہے، مجموعی متاثرین کی تعداد 2 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے، جب کہ اموات کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار ہو گئی۔

امریکا، برازیل اور بھارت سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں، بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 64 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، بھارت میں متاثرین کی تعداد 21 لاکھ 52 ہزار ہو گئی۔

امریکا کے بعد برازیل میں بھی اموات کی تعداد 1 لاکھ سے بڑھ گئی، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 30 لاکھ 13 سے بڑھ گئی ہے۔

The post امریکا میں دو ہفتے میں 97 ہزار بچے کرونا وائرس کا شکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages