کرتارپور راہداری: پاک بھارت مذاکرات کا ایک اور دور آج ہوگا - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday 18 March 2019

کرتارپور راہداری: پاک بھارت مذاکرات کا ایک اور دور آج ہوگا

Kartarpor

نئی دہلی: کرتارپور راہداری معاملے پر پاکستان اور بھارت کے مذاکرات کا ایک اور دور آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات زیرو لائن کرتار پور میں بابا ڈیرہ نانک کے مقام پرہوں گے۔

بھارت نے بابا ڈیرہ نانک کو زیروپوائنٹ قرار دے دیا، مذاکرات میں کرتارپور کی سڑکیں، نقشہ اور دیگر معاملات پرغور کیا جائے گا۔

قبل ازیں دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے 13 مارچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت نے کرتارپور راہداری کے اہم اجلاس پر پاکستانی صحافیوں کے ویزے مسترد کردیے، ویزے مسترد ہونا افسوسناک ہے، امید ہے آئندہ اجلاس دونوں ممالک کے عوام کے لیے بہتر ی لائے گا۔

خیال رہے کہ 7 فروری کو پاکستان نے کرتارپور راہ داری کے سلسلے میں بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے 2 تاریخیں دی تھیں جس پر بھارت نے بھی مثبت جواب دیا تھا۔

کرتار پور راہداری مذاکرات: پاکستانی وفد شرکت کرے گا، بھارت نے مقام تبدیل کردیا

واضح رہے پاکستان نے کرتار پور بارڈر کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بھارت بھی اس اقدام کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا تھا، نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے عوام کو جوڑے گا اور ہم بہتر مستقبل کی طرف جائیں گے‘۔

بعد ازاں 28 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپوربارڈر کا افتتاح کرتے ہوئے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی اور کہا تھا ہندوستان ایک قدم بڑھائےہم دوبڑھائیں گے۔

The post کرتارپور راہداری: پاک بھارت مذاکرات کا ایک اور دور آج ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages