ہالینڈ: ٹرام میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور گرفتار - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday 18 March 2019

ہالینڈ: ٹرام میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور گرفتار

Poland

ایمسٹرڈم: ہالینڈ کے شہر اتریخت میں ٹرام میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹرام میں فائرنگ کے واقعے کے نتییجے میں تین افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مشبتہ حملہ آور کو دھر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ غوگمن طانش نامی گرفتار حملہ آور ترک شہری ہے، التبہ پولیس نے نامعول مقام پر منتقل کردیا جس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

قبل ازیں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تصاویر بھی جاری کی تھیں، اور خیال ظاہر کیا تھا کہ حملے میں مزید لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔

حملے کے فوری بعد ٹرام کی سروس معطل کردی گئی تھی، جبکہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے زخمیوں کو گاڑیوں میں ڈال کر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش بھی کی۔

مقامی پولیس نے ابتدائی طور پر حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے، البتہ گرفتار ملزم سے تحقیقات جاری ہے، جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

میئر اتریخت نے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

نیدر لینڈز: ترک شہری کی ٹرام میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک متعدد زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک آسٹریلوی شہری نے دو مساجد پر فائرنگ کر کے پچاس مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا، اس واقعے کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی ہے۔

The post ہالینڈ: ٹرام میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages