نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملہ ، سیاسی رہنماؤں کی مذمت، افسوس کا اظہار - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday 15 March 2019

نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملہ ، سیاسی رہنماؤں کی مذمت، افسوس کا اظہار

اسلام آباد : پاکستانی سیاسی رہنماؤں کی جانب نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں مسلح افراد کی جانب سے اندھادھند فائرنگ میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور گھناؤنے حملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیوزی لینڈ میں مساجد میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ میں فائرنگ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا شکرہےٹیم محفوظ ہے،دہشت گرد دنیا کا امن تباہ کررہے ہیں، دہشت گرد جہاں جس مذہب سے بھی ہوں، ان کے خلاف لڑنا چاہئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کی مصیبت اب براعظم کی سرحدیں بھی پار کرچکی ہے، دہشت گردی سے عالمی امن کو جتنا خطرہ آج ہے، پہلے نہ تھا، عالمی برادری کوسنجیدہ اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ایک صفحےپر آنا ہوگا ، دہشت گردی ایک ناسور ہے اس ناسور کو ختم کرنا ہوگا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کاواقعہ قابل مذمت ہے، دہشت گردوں کا کوئی ملک ہے نہ مذہب ، دہشت گردوں کی جنگ انسانیت کے خلاف ہے، دکھ کی گھڑی میں نیوزی لینڈحکومت اور عوام سے اظہارافسوس کرتے ہیں۔

The post نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملہ ، سیاسی رہنماؤں کی مذمت، افسوس کا اظہار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages