پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا چین سے اسٹریٹجک مشاورت کا فیصلہ - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday 15 March 2019

پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا چین سے اسٹریٹجک مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاک بھارت کشیدگی پر اسٹریٹجک مشاورت کے لئے 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے، جہاں وہ ہم منصب وانگ ژی سمیت چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور بھارت کیساتھ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کاوشوں کا احاطہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاک بھارت کشیدگی پر چین سے اسٹریٹجک مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اتوار کو 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیر خارجہ ہم منصب وانگ ژی سمیت چینی قیادت سے ملیں گے اور پیر اور منگل کو دوطرفہ اسٹریٹجک مشاورت میں حصہ لیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارت کیساتھ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کاوشوں کا احاطہ کریں گے اور داخلی سطح پر جاری اقدامات سے بھی چینی قیادت کو آگاہ کریں گے۔

 مزید پڑھیں:  پاکستان اوربھارت صفحہ پلٹیں اورآگےچلیں، چینی وزیرخارجہ

یاد رہے  چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے خطے میں امن کے لیے  پاک بھارت کشیدگی ختم کر کےپاکستان اوربھارت کو صفحہ پلٹ کر آگے چلنے کا مشورہ دیا تھا ۔

چینی وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کو طویل مدت کےلئے بہتر تعلقات میں تبدیل ہونا چاہیے تاکہ خطے کے ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی معاہدے کر سکیں۔

اس سے قبل چینی نائب وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیکریٹری خارجہ سے ملاقاتیں کی تھیں، ملاقاتوں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پربات چیت ہوئی اور آزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین اسٹریٹیجک تعاون کی پارٹنر شپ کا اعادہ کیا گیا تھا۔

The post پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا چین سے اسٹریٹجک مشاورت کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages