کراچی میں مون سون بارشیں، پاک فوج نے سول انتظامیہ کی مدد کیلیے میدان میں آگئی - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, 7 August 2020

کراچی میں مون سون بارشیں، پاک فوج نے سول انتظامیہ کی مدد کیلیے میدان میں آگئی

کراچی : شہر قائد میں مون سون بارشوں کے بعد پاک فوج نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا ہے، پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پاک فوج سول انتظامیہ کی مددکوپہنچ گئی، پاک فوج نےکراچی میں ریلیف آپریشن کاآغازکردیا ہے‌۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں اور ڈی واٹرنگ پمپس سمیت ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، نشیبی علاقوں سے پانی نکالا جا رہا ہے جبکہ پاک فوج پانی میں پھنسےلوگوں کو ریسکیوکر رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق سیلاب اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مزید ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں۔

یاد رہے گزشتہ 3 روز سے کراچی میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے شہر قائد کی سڑکوں پر پانی جمع ہے جبکہ اکثرعلاقوں میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی میں 3 دن کی بارش کےدوران مختلف حادثات میں10 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

گذشتہ روز صوبائی وزرا سعیدغنی اور ناصرشاہ نے صفوراچورنگی،ایئرپورٹ کے اطراف کا ہنگامی دورہ کیا ، سعیدغنی نے کہا تھا کہ نکاسی کاکام مکمل کرلیاگیاہے،تمام شاہراہیں کلیئرہیں، تمام عملہ ممکنہ آنےوالےاسپیل کیلئےبھی تیارہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو کراچی میں ریلیف ورک کی ہدایت کی تھی جبکہ این ڈی ایم اے اور ڈبلیو ایف او کی جانب سے کراچی کے بڑے نالوں کی صفائی بھی کی گئی۔

The post کراچی میں مون سون بارشیں، پاک فوج نے سول انتظامیہ کی مدد کیلیے میدان میں آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages