کراچی کے شہریوں کیلئے دہرا عذاب، سوئی گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, 9 August 2020

کراچی کے شہریوں کیلئے دہرا عذاب، سوئی گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ

سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ

کراچی : شہر قائد کے باسی اب ایک اور مشکل میں پڑگئے، بارشوں میں ہونے والی پریشانی اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعد اب کراچی میں گیس کی فراہمی کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بجلی کے بعد مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی، شہری دہرے عذاب میں مبتلاہوگئے۔

گیس کی عدم فراہمی کے باعث چولہے ٹھنڈے پڑے رہے، روٹی کے حصول کیلئے تندوروں پر عوام کا رش لگا رہا، کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی اور اطراف میں روز 5 گھنٹے کی گیس کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے۔

گیس لوڈشیڈنگ سے نیوکراچی سیکٹر فائیو ڈی کا علاقہ زیادہ متاثر ہے، اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شام 7 بجے سے گیس بند ہو جاتی ہے، کھانا پکانے کیلئے مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔

سوئی گیس کمپنی کو شکایت کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا، اس کے علاوہ ہوٹلوں میں ایل پی جی سلینڈر کے استعمال سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے،

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے گیس کی کمی سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قادن واری اور بھٹ شاہ فیلڈ سے گیس فراہمی میں کمی ہوئی ہے، بھٹ شاہ گیس فیلڈ کا کمپریسر ٹرپ کرگیا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شہر کے کچھ علاقوں میں گیس کی سپلائی میں دشواری کا سامنا ہے، کمپریسر کی مرمت اور دیگر امور کی تکمیل کے بعد متاثرہ علاقوں میں گیس کی سپلائی منگل کی صبح سے پہلے بحال ہوجائے گی۔

The post کراچی کے شہریوں کیلئے دہرا عذاب، سوئی گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages