سعودی عرب: ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس سے صحتیاب - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, 9 August 2020

سعودی عرب: ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس سے صحتیاب

ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زائد ہوگئی، وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 130 ہوگئی ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے, ہفتہ 8 اگست کو کرونا وائرس کے 1 ہزار 469 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 87 ہزار 262 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مزید 1 ہزار 492 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ مجموعی طور پر اس وبائی مرض سے 2 لاکھ 50 ہزار 440 افراد اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے 33 ہزار 692 ایکٹو کیسز ہیں جس میں 1 ہزار 828 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے مزید 37 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 130 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے تاکید کی گئی ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے، سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کرونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پر عمل کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

The post سعودی عرب: ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس سے صحتیاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages