ٹائیگرزفورس ڈے، کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, 8 August 2020

ٹائیگرزفورس ڈے، کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد : ٹائیگرزفورس ڈے کے موقع پر کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی 9 اگست کو ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی مہم کے تحت کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تقریبات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں، معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 10کی بجائے20 لاکھ پودے لگانے کےانتظامات کر لئے ہیں، مہم بیک وقت چاروں صوبوں کےشہروں سےشروع ہو گی، وزیراعظم، وزرائےاعلیٰ اور گورنر صاحبان مہم کا حصہ ہوں گے۔

امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے مہم کا آغاز کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سیالکوٹ میں عثمان ڈار کے ہمراہ مہم شروع کریں گے۔

معاون خصوصی برائے ماحولیات نے کہا ٹائیگرزفورس کے 10 لاکھ رجسٹرڈ نوجوان مہم کا حصہ بنیں گے، چاہتےہیں سندھ حکومت بھی قومی مقصد کیلئے ساتھ دے، گورنر سندھ عمران اسماعیل سندھ میں مہم کی نگرانی کریں گے، عوام ساتھ دیں تو 10 ارب درخت لگانےکاٹارگٹ بھی حاصل کر لیں گے۔

یاد رہے  وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضاکاروں سے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ 9 اگست کو پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس ڈے منائیں گے، اس دن کے منانے کا مقصد ملک میں شجرکاری مہم شروع کرنا ہے۔

The post ٹائیگرزفورس ڈے، کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages