دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہو گئی - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, 9 August 2020

دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہو گئی

کراچی: نہایت مہلک اور متعدی نئے کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے دنیا بھر میں 2 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں پنجے گاڑنے والی کو وِڈ 19 کی وبا سے 2 کروڑ 26 ہزار افراد متاثر ہو گئے ہیں، جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 7 لاکھ 34 ہزار ہو گئی۔

کرونا وائرس انفیکشن سے اب تک دنیا بھر میں 1 کروڑ 29 لاکھ لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 64 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، دنیا بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 63 لاکھ 90 ہزار 636 ہے۔

کرونا کیسز اور اموات کے لحاظ سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 617 اموات ہو چکی ہیں، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 51 لاکھ 99 ہزار سے زائد ہے، فعال کیسز کی تعداد بھی 23 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، زیر علاج 17 ہزار سے زائد کرونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ 26 لاکھ سے زائد کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 15 مریض جاں بحق

برازیل میں کرونا سے اب تک 1 لاکھ ایک ہزار 136 مریض ہلاک ہو چکے ہیں، اب تک 30 لاکھ 35 ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں 21 لاکھ 18 ہزار سے زائد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

بھارت کا کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسرا نمبر ہے، جہاں اب تک 22 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، جب کہ وائرس انفیکشن سے مرنے والے کی تعداد بڑھ کر 44 ہزار 466 ہو گئی ہے۔

The post دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہو گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages