برطانوی شاہی جوڑے کا اسلام آباد کےماڈل کالج فارگرلز کا دورہ - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday 14 October 2019

برطانوی شاہی جوڑے کا اسلام آباد کےماڈل کالج فارگرلز کا دورہ

اسلام آباد : برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ کیا ، شاہی جوڑا ماحولیات کےحوالےسےتقریب میں شرکت کرے گا جبکہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے ماڈل کالج فار گرلز پہنچا ، جہاں کالج انتظامیہ نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا، اس موقع پر برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے نیلے رنگ کا شلوار قمیض زیب تن کر رکھا تھا۔

برطانوی شاہی جوڑا ماحولیات کےحوالےسےتقریب میں شرکت کرے گا اور صدر مملکت عار ف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقاتیں کریں گا، عمران خان شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں : برطانوی شاہی جوڑا آج صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا

خصوصی مہمان شام 6 بجے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کریں گے اور رات برطانوی ہائی کمیشن میں قیام کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ رات برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان پہنچے تو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا ، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے برطانوی شاہی جوڑے کو گل دستہ پیش کئے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑےکادورہ پاکستان تاریخی اہمیت کاحامل ہے، ان کی آمدسےپاکستان کامثبت چہرہ سامنےآئے گا دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے بڑے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 تا 18 اکتوبر پاکستان کے دورے پر ہیں، 16 اکتوبر کو جوڑا لاہور جائے گا، جہاں وہ شوکت خانم اسپتال، بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان سمیت تاریخی جگہیں دیکھیں گے، 17 اکتوبر کو شاہی مہمان چترال کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرایع دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

The post برطانوی شاہی جوڑے کا اسلام آباد کےماڈل کالج فارگرلز کا دورہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages