پاکستان کے ہر سرکاری اسپتال میں شوکت خانم اسپتال کا کلچر لائیں گے: وزیر اعظم - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday 11 May 2019

پاکستان کے ہر سرکاری اسپتال میں شوکت خانم اسپتال کا کلچر لائیں گے: وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر سرکاری اسپتال میں شوکت خانم اسپتال کا کلچر لائیں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہا کہ شوکت خانم اسپتال میں 75 سے 80 فی صد مریضوں کامفت علاج ہوتا ہے، ہر مریض ڈاکٹر کے لئے وی آئی پی ہوتا ہے، پورے پاکستان میں تمام سرکاری اسپتالوں میں یہی کلچر لے کر آئیں گے، سرکاری اسپتالوں کو بھی پرائیویٹ اسپتال کے معیار کے برابرلایا جائے گا.

انھوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں سزا جزا کا نظام قائم کرنے سے ہی نظام بہتر ہوگا، سرکاری اسپتالوں کے معیار کی بہتری سےغریب افراد کا اچھاعلاج ممکن ہوگا.

وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کا معیار ہرصورت بہتر کریں گے، سرکاری اسپتالوں کی بہتری میں کسی رکاوٹ کوبرداشت نہیں کریں گے.

انھوں نے کہا کہ شوکت خانم بین الاقوامی معیارکا اسپتال ہے، اس پرخوشی ہے، شوکت خانم پشاوراسپتال میں خطے کی جدیدترین سہولیات موجود ہیں.

صوبائی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت


قبل ازیں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کےساتھ صوبائی کابینہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی. اس موقع پر انھوں نے کہا کہ منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے مختلف ماڈلز  لاگو کیے جائیں.

وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ہنرمندافراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں، ون ونڈو آپریشن کےتحت سرمایہ کاروں کوسہولت فراہم کی جائے.

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے.

The post پاکستان کے ہر سرکاری اسپتال میں شوکت خانم اسپتال کا کلچر لائیں گے: وزیر اعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

1 comment:

Pages