وزیراعظم عمران خان کی سعدآباد پیلس آمد، ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday 21 April 2019

وزیراعظم عمران خان کی سعدآباد پیلس آمد، ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے

تہران : وزیراعظم عمران خان سعدآبادپیلس پہنچے تو ایرانی صدرحسن روحانی  نے ان کا استقبال کیا  ، دونوں رہنماؤں میں ملاقات ہوگی اور  دونوں ملکوں میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان سعد آباد پیلس پہنچے تو پرتپاک استقبال کیا گیا،ایرانی صدرحسن روحانی نے وزیراعظم کااستقبال کیا، عمران خان کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائےگئے جبکہ انھوں نےگارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

گذشتہ روز زیر اعظم عمران خان کاایران کے دو روزہ دورے پر مشہد پہنچنے پر گورنر جنرل خراسان رضا حسینی نے استقبال کیا اور انھیں گارڈآف آنرپیش کیاگیا تھا۔

مزید پڑھیں : پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے مشہدمیں حضرت امام رضاکےمزارپرحاضری دی اور خراسان کےگورنر سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا  پاکستان مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایران کا کردار فراموش نہیں کرسکتا، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے،  پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے دورہ مشہد پر اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، علامیہ کے مطابق عمران خان مختصر قیام کے بعد مشہد سے تہران روانہ ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ یہ عمران خان کا ایران کا پہلا دورہ ہے، وہ یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم ایران میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

The post وزیراعظم عمران خان کی سعدآباد پیلس آمد، ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages