آپ کے کمرے کی صفائی کرنے والا روبوٹ - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday 21 April 2019

آپ کے کمرے کی صفائی کرنے والا روبوٹ

ترقی یافتہ ممالک میں مختلف کاموں میں انسانوں کی مدد کے لیے مختلف اقسام کے روبوٹس تیار کیے جارہے ہیں۔ یہ روبوٹ مختلف ٹاسک سر انجام دیتے ہیں۔

تاہم اب ایسا روبوٹ بھی بنا لیا گیا ہے جو آپ کے کمرے کی صفائی کرسکتا ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹ ہے۔

جاپان کی پریفرڈ نیٹ ورکس نامی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا یہ روبوٹ کمرے کی صفائی کے دوران بکھرے کھلونوں کو اٹھا کر کھلونوں کے باکس میں رکھتا ہے جبکہ میلے کپڑوں کو لانڈری باکس میں۔

انجینیئرز کا کہنا ہے کہ یہ کام انسان کے لیے آسان مگر روبوٹ کے لیے مشکل ہے کیونکہ اسے بہت سے آبجیکٹس کی شناخت کرنی ہوتی ہے۔

اس روبوٹ کے تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ بالآخر ہم ایسا روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جو کئی چیزوں کو شناخت کر سکتا ہے۔ یہ روبوٹ جس آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کو استعمال کرتا ہے اسے ’ڈیپ لرننگ‘ کہا جاتا ہے۔

اس سسٹم کے ذریعے یہ نئی اشیا کا تقابل ان اشیا سے کرتا ہے جنہیں وہ پہلے دیکھ چکا ہے۔ کمپنی اس روبوٹ کو اگلے 5 سال میں مارکیٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے بعد اسے خریدا جا سکے گا۔

The post آپ کے کمرے کی صفائی کرنے والا روبوٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages