خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے: امام کعبہ - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday 15 April 2019

خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے: امام کعبہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے ملاقات کی.

پاکستان فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ نے آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی.

اس موقع پر امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے.

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کیے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے.

ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرنے پر مسلم امہ میں فروغ امن کے لئے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا.

مزید پڑھیں: آرمی چیف اور جارڈن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

یاد رہے کہ آج آرمی چیف سے میجر جنرل ناصر نے ملاقات کی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی.

اس ملاقات میں دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی. فوجی تعاون بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا.

The post خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے: امام کعبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages