وزیراعلیٰ سندھ کا بنیادی سہولتوں سے محروم اسکولوں کوفرنیچرمہیا کرنے کا حکم - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday 14 March 2019

وزیراعلیٰ سندھ کا بنیادی سہولتوں سے محروم اسکولوں کوفرنیچرمہیا کرنے کا حکم

Murad Ali Shah

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جو سیکریٹری ترقیاتی اسکیمز میں دلچسپی نہیں لیں گے وہ ہٹائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ترقیاتی اسکیمز کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا۔

صوبائی و رزا، چیئرمین پی اینڈ ڈی، متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 145اسکیمز کے لیے 4596.7 ملین روپے جاری ہوچکے ہیں، 4596.7 ملین روپے میں سے 2 بلین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام 26 اسکیمز 25 ملین روپے کی ہیں جس کے لیے فنڈز جاری ہوچکے، 25 ملین روپے کی 6 اسکیمز ہیں جن کی 2 اقساط میں پیسے جاری کیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ترقیاتی اسکیموں کے کاموں میں سست روی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو سیکریٹری ترقیاتی اسکیمز میں دلچسپی نہیں لیں گے وہ ہٹائے جائیں گے۔

مراد علی شاہ نے رواں سال مکمل ہونے والی چھوٹی اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے اور بنیادی سہولتوں سے محروم اسکولوں کو فرنیچر مہیا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

سندھ حکومت عوام کوبہترین سہولیات مہیا کرنے پرکام کررہی ہے‘ مراد علی شاہ

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لیے 2008 میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، آج تک لاکھوں لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔

The post وزیراعلیٰ سندھ کا بنیادی سہولتوں سے محروم اسکولوں کوفرنیچرمہیا کرنے کا حکم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages