رواں مالی سال 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 22.56 فیصد کی نمایاں کمی - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday 16 March 2019

رواں مالی سال 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 22.56 فیصد کی نمایاں کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 22.56 فیصد نمایاں کمی ہوئی ہے، 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8.84 ارب ڈالر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 22.56 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8.84 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11.42 ارب ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق خدمات کا خسارہ 36 فیصد کم ہوکر 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز رہا، ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ ہوا، 8 ماہ میں 14 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔

فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 59 فیصد کمی سے 35.6 کروڑ ڈالر رہا، رواں مالی سال 8 ماہ میں 15.97 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں، رواں مالی سال 8 ماہ میں درآمدات 35.25 ارب ڈالر رہی۔

مزید پڑھیں: مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ : تجارتی خسارہ میں 11.03 فیصد کمی

فروری 2019 میں 1.86 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں، برآمدات جنوری 2019 کے 2.27 ارب ڈالر کے مقابلے میں 41 کروڑ ڈالر کم رہیں، فروری 2.19 میں 3.51 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ میں مالی سال2018-19کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2018-19ء ) کے دوران برآمدات اور درآمدات پر کنٹرول کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 21.53 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا

اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 1.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ملکی درآمدات مالی سال2018-19کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2018-19کے دوران 36 ارب 63کروڑ ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سا ل2017-18 ء کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری2017-18کی 39 ارب 2 کروڑ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں2 ارب 39کروڑ ڈالر کم رہیں ۔

The post رواں مالی سال 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 22.56 فیصد کی نمایاں کمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages