پاکستان ورلڈ کپ کے لیے ٹاپ تھری فیورٹ ٹیموں میں شامل ہیں، برطانوی کپتان مورگن - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday 15 April 2019

پاکستان ورلڈ کپ کے لیے ٹاپ تھری فیورٹ ٹیموں میں شامل ہیں، برطانوی کپتان مورگن

پاکستانی کرکٹ

لندن: انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے موسم گرما کے طویل سیزن کا آغاز ہمارے لیے بھی خوش آئند ہے، گرین شرٹس کےساتھ ہمیں انتہائی مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے پاکستان کو 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے انتہائی مضبوط امیدوار قرار دے دیا ۔ایون مورگن نے کہاکہ بدستور پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لیے دوسری یا تیسری فیورٹ ٹیم ہے۔

اس وقت انگلینڈ عالمی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر فائز ہے، اسے شوپیس ایونٹ کے لیے ہاٹ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے تاہم ورلڈ کپ سے قبل میزبان سائیڈ کی آزمائش پاکستان کے خلاف 5کو شیڈول واحد ٹوئنٹی 20میچ اور اس کے فوری بعدکھیلی جانے والی 5ون ڈے میچز کی باہمی سیریز میں ہوگی۔دونوں ہی ٹیمیں اس سیریز کی بدولت ورلڈ کپ کیلئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔

مورگن نے کہاکہ پاکستان کے خلاف سیریز سے موسم گرما کے طویل سیزن کا آغاز ہمارے لیے بھی خوش آئند ہے، ہمیں گرین شرٹس سے مقابلوں کی صورت میں حقیقت میں ایک بہت اچھی اور مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈ کپ کے لیے دوسری یا تیسری فیورٹ ٹیم ہے، اس وقت چیمپئنز ٹرافی بھی ان کے ہی پاس ہے۔ گرین شرٹس نے انگلینڈ میں یہ ٹرافی جیتنے کےلیے بہت ہی عمدہ کارکردگی پیش کی تھی، اس لیے ہم ان کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں۔

The post پاکستان ورلڈ کپ کے لیے ٹاپ تھری فیورٹ ٹیموں میں شامل ہیں، برطانوی کپتان مورگن appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages