ڈاکٹرز نے نواز شریف کے تیسرے بائی پاس پر غور شروع کر دیا - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday 15 April 2019

ڈاکٹرز نے نواز شریف کے تیسرے بائی پاس پر غور شروع کر دیا

لاہور: ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے تیسرے بائی پاس پر غور شروع کر دیا.

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی مریم نواز نے ٹویٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے کہا  کہ معالج تیسرے باربائی پاس کے لئےغورکر رہے ہیں.

مریم نواز نے لکھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے آخری تجاویز کا بھی انتظار کیا جارہا ہے، دل کے علاوہ، کیروٹڈ آرٹریز کو بھی اسٹنگ یا سرجری کی ضرورت ہے.

سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی نے کہا کہ دماغ میں خون کی سپلائی متاثرہو سکتی، جس سے خطرہ ہو سکتا ہے.

مزید پڑھیں: عارضہ قلب نواز شریف کی زندگی کیلئے بڑا خطرہ ہے، ڈاکٹر عدنان

خیال رہے کہ آج نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ عارضہ قلب نواز شریف کی زندگی کیلئے بڑا خطرہ ہے، اگر اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو دوبارہ بائی پاس سرجری کرنا پڑ سکتی ہے۔

آج سابق وزیر اعظم نواز شریف ضمانت پر رہائی کے 20 دنوں میں چھٹی بار طبی معائنہ کے لیے شریف میڈیکل سٹی پہنچے۔ اس دوران نواز شریف ایک نجی اسپتال میں میڈیکل ٹسیٹ کرانے بھی گئے، شریف میڈیکل سٹی میں نواز شریف ایک گھنٹہ 6 منٹ تک اسپتال میں رکے رہے۔

The post ڈاکٹرز نے نواز شریف کے تیسرے بائی پاس پر غور شروع کر دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages