12نومبر کو ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا افتتاح ہوگا، شیخ رشید - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday 15 April 2019

12نومبر کو ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا افتتاح ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی:وزیرریلوے شیخ رشید نے ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا نام باباگرونانک رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 12نومبرکوننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کاافتتاح ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ کر سکھ یاتریوں سے ملاقات کی ، ملاقات میں شیخ رشید احمد نے کہا بھارت سےآئےسکھ یاتریوں کاخیرمقدم کرتےہیں، سکھوں کےمختلف مذہبی مقامات پاکستان میں موجودہیں۔

12وزیرریلوے نے بتایا باباگرونانک کی 550 ویں سالگرہ سے دو دن قبل 12 نومبر کو ننکانہ صاحب ریلوےاسٹیشن کاافتتاح ہوگا اور ننکانہ صاحب ریلوےاسٹیشن کا نام باباگرونانک رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، شیخ رشید نے سکھوں کو یہ خوشخبری بھی دی کہ وزیر اعظم بارہ نومبر کو کرتارپور راہدی کا افتتاح کریں گے۔

خیال رہے بھارت سمیت امریکہ ،برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک سے سکھ یاتری گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچے اور مذہبی رسومات ادا کیں اور مذہبی رسومات کی بعد واپس راونہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں : عمران خان کے ہوتے ہوئے سرکلر ٹرین نہ چلی تو قیامت تک نہیں چل سکے گی: شیخ رشید

گردورہ پنجہ صاحب آنے والے سکھ یاتریوں کا کہناتھاکہ پاکستان میں انھیں اپنے گھر جیسا ماحول میسر آیا ہے جس کیلئے وہ حکومت پاکستان اور خاص طور پر وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں، سکھ یاتریوں نے کرتار پور راہداری کھولنے پر بھی حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

گذشتہ روز کراچی سے پشاور 1760 کلو میٹر طویل ایم ایل ون منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان 27 اپریل 2019 کو اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کریں گے، جس کے نتیجے میں کراچی سے پشاور کے لیے ایک نیا ڈبل ٹریک بچھایا جائے گا، جس پر ٹرین کی کم سے کم رفتار 160 کلو میٹر ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کراچی سے پشاور ڈبل ٹریک کا منصوبہ اگلے 5 سالوں میں مکمل ہوگا، ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی تاریخ بدل دے گا، ہم چاہتے ہیں ایم ایل ٹو پر بھی کام شروع ہو جائے۔

The post 12نومبر کو ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا افتتاح ہوگا، شیخ رشید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages