پاکستان نےجلدہی اپنےسفیرکوواپس نئی دلی بھیجنےکافیصلہ کیاہے،وزیرخارجہ - VIRAL NEWS PRO

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday 6 March 2019

پاکستان نےجلدہی اپنےسفیرکوواپس نئی دلی بھیجنےکافیصلہ کیاہے،وزیرخارجہ

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونو سے گفتگو میں کہا پاکستان امن کاداعی ہےاورخطےمیں قیام امن کاخواہاں ہے، پاکستان نےجلدہی اپنےسفیرکوواپس نئی دلی بھیجنےکافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں پاک بھارت کشیدگی اورخطےمیں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے ہم منصب کو خطے میں قیام امن کے لیے کاوشوں سےآگاہ کیا

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا پاکستان امن کاداعی ہےاورخطےمیں قیام امن کاخواہاں ہے، پاکستان نےجلدہی اپنےسفیرکوواپس نئی دلی بھیجنےکافیصلہ کیاہے جبکہ 14 مارچ کو وفد کرتار پور راہداری سے متعلق بھارت جائےگا۔

وزیرخارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان نے ڈی جی ملٹری آپریشنزکے مابین روابط بحال رکھنےکافیصلہ کیا ہے۔

جاپانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جذبہ خیرسگالی کےتحت بھارتی پائلٹ کی رہائی قابل تحسین ہے، پاکستان بھارت کوامورمذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔

بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب کوآگاہ کیاکہ وہ جلد دورہ جاپان کاارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی میں کمی دکھائی دے رہی ہے، وزیر خارجہ

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی دکھائی دے رہی ہے، کشیدگی میں کمی ایک مثبت پیشرفت ہے۔ پاکستان نے سفارتی کوششوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔

خیال رہے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، گذشتہ روز بھی پاک بحریہ نے سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگاکر بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

اس سے قبل بھی پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دو بھارتی طایرے مار گرائے تھے۔

The post پاکستان نےجلدہی اپنےسفیرکوواپس نئی دلی بھیجنےکافیصلہ کیاہے،وزیرخارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.

No comments:

Post a Comment

Pages